[ad_1]

شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگ بس چاہتی ہے وہ پاکستان کے عوام کے پیسے پر امیر ہوتے رہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگ بس چاہتی ہے وہ پاکستان کے عوام کے پیسے پر امیر ہوتے رہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کا حکم دے چکی ہے، ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے، وہ جانتے ہیں عوام ان کے ساتھ نہیں۔

لاہور کی مکہ کالونی گلبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ آئین کہتا ہے اسمبلی ٹوٹنے کے90 دن بعد الیکشن ہوں گے، یہ لوگ آئین کی نفی کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو سب باتوں کا پتا ہے سوائے اس کے کہ لندن کے فلیٹوں کے پیسے کہاں سے آئے؟

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بس چاہتی ہے وہ پاکستان کے عوام کے پیسے پر امیر ہوتے رہیں، ہم ان کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *