[ad_1]

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوچکا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا جائز حق مانگنے نکلتے ہیں تو کارکنوں پر تشدد کیا جاتا ہے۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر میڈیا بریفنگ میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل بلدیاتی الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، اپنی مرضی سے بیلٹ باکس کو سیل کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی کا جائز حق مانگنے نکلتے ہیں، تو کارکنوں پر تشدد کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی کارروائی ایک دن پہلے ہی شروع ہوگئی تھی، الیکشن کا سامان قبضے میں لیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں نے اسلحے کا استعمال کیا، صوبے کی حکمراں جماعت نے جتھوں کے ذریعے پولنگ ایجنٹس پر حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ دھاندلی کرتی ہے اور انتظامیہ اس کا کام کرتی رہی ہے، پریزائڈنگ آفیسر نے رزلٹ نہیں دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *