[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف ٹڈاپ کرپشن اسیکنڈل کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء اور غیر متعلقہ افراد کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا۔

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے اضافی وکلاء کو کمرۂ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر جج نے کہا کہ کمرۂ عدالت بہت چھوٹا ہے، جس میں کھڑکی اور اے سی بھی نہیں ہے، گرمی بہت ہے ملزمان بے ہوش بھی ہو سکتے ہیں۔

جج نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس مریضوں کو فرسٹ ایڈ دینے کی بھی سہولت موجود نہیں، ملزمان ہمیں بہت عزیز ہیں، انہیں کچھ نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف گواہوں کے بیانات پر وکلاء نے جرح کی۔

ایف آئی اے کے نوٹس پر عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو آج طلب کرتے ہوئے انہیں تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔

یوسف رضا گیلانی کے خلاف ایف آئی اے کراچی میں ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں 3 مقدمات درج ہیں۔

درج مقدمات کے مطابق ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں مبینہ طور پر 1 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

ٹڈاپ اسکینڈل میں متعدد کمپنیوں سمیت مختلف افراد کے خلاف 70 سے زائد مقدمات 2013ء میں درج کیے گئے تھے۔

پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی ٹڈاپ اسکینڈل میں نامزد تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *