[ad_1]

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس

اسلام آباد میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس ہوا، جس میں افغانستان کے اقتصادی مسائل اور قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانوں کے حقوق کی بحالی، دیگر مسائل اور ان کے حل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستانی وفد میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور سیکرٹری خارجہ اسد مجید بھی شامل تھے۔

سہ فریقی مذاکرات میں پاکستانی وفد میں افغانستان ڈیسک کےحکام بھی شریک تھے۔

چین کا وفد چینی وزیرخارجہ چن گانگ کی قیادت میں مذاکرات میں شریک ہوا، جبکہ افغان وفد کی قیادت عبوری وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی نے کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *