[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے حوصلے میں ہیں جلد پاکستان تشریف لائیں گے۔

لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے  وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ اسی پر پوری قوم کا اتفاق ہے، ملک میں عدل و انصاف ہوتا سب کو دکھائی دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور آئین و قانون کی بالادستی کا احترام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دولت مشترکا کی میٹنگ میں آج شرکت کریں گے، وہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *