[ad_1]

14 مئی کو الیکشن کے انتظامات جنات ہی کر سکتے ہیں، رانا ثناء

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کے انتظامات اب جنات ہی کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے آٹھ اکتوبر کی تاریخ دی ہے جو مناسب ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اسمبلیاں اپنی مدت سے پندرہ دن پہلے توڑنے کا وقت پی ٹی آئی کی دل جوئی کے لیے دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسے کافی سمجھیں، جہاں تیس دن کی گنجائش نکالی ہے وہاں ساٹھ 65 دن کی گنجائش اور نکال لیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر سازش کی گئی، اب ہم اپنی تین اسمبلیاں توڑ کر اس سازش کی ناکامی کا انعام کیوں دیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ججوں نے ڈکٹیٹروں کو سندِ جواز اور آئینی ترمیم کا اختیار ہی دینا ہے اور ریٹائر ہو کر سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ بھی بیچنے ہیں تو دوسرے اداروں کو بھی اپنا کام کرنے دیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *