[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کی جانب سے اربن فلڈنگ کی پیشنگوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے نشیبی علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی آپریشن شروع کردیا۔

راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں جدید مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے رات گئے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

کمشنر راولپنڈی نے نالوں کی صفائی کا آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ جدید مشینری سے سیوریج لائنیں کھولنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کی صفائی کا عمل ایک دو روز میں شروع کیا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *