[ad_1]
پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کی درگاہ پر محکمہ اوقاف کے حکام کی غفلت سامنے آگئی۔
درگاہ بابا فرید کے صحن میں دلہن کا ویڈیو شوٹ کیا گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد افراد اور دولہا دلہن کے خلاف درج کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوقاف حکام نے ایک نگراں کو بھی معطل کردیا۔
[ad_2]