[ad_1]

چوہدری پرویز الہٰی - فوٹو: فائل
چوہدری پرویز الہٰی – فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ افسوس ہے گھر کے اندر آکر وار کیا گیا، اللّٰہ پوچھے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کا قصور وار محسن نقوی ہے، اس کی حکومت ختم ہوچکی ہے، یہ ایسے ہی لگا ہوا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عدالت نے ہمیں ریلیف دیا ہے، تین جگہ ہمیں عدالت نے ریلیف دیا۔

صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ ہر برے کام کا چیمپئن بنا ہوا ہے، کسی کا کوئی تعلق نہیں، یہ ایک بندہ ہی شرارت کر رہا ہے، یہ ساری شرارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *