[ad_1]

نوجوان رہنما راجہ محمد علی صدر ریپڈ یوتھ ونگ ن لیگ فرانس مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ن لیگ فرانس کے نوجوان رہنما راجہ محمد علی کو مسلم لیگ (ن) ریپڈ یوتھ ونگ فرانس کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مذکورہ نوٹیفکیشن ن لیگ کے سینیٹر رانا محمود الحسن نے ایک پروقار تقریب میں راجہ محمد علی کو دیا۔

اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ (ن) فرانس راجہ علی اصغر، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) سردار ظہور اقبال، صدر مسلم لیگ (ن) فرانس میاں محمد حنیف اور ہیڈ  مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فرانس اصغر خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ راجہ محمد علی کو چیف کوآرڈینیٹر ن لیگ مریم نواز کی طرف جاری نوٹیفکیشن میں راجہ محمد علی کی بطور ریپڈ یوتھ ونگ فرانس صدر نامزدگی کی گئی ہے۔

اس موقع پر راجہ علی اصغر، میاں محمد حنیف، راجہ نثار حسین چوہدری، شہباز کسانہ، نعیم چوہدری اور سینیٹر رانا محمود الحسن نے راجہ محمد  علی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ راجہ محمد علی ن لیگ میں نوجوان لوگوں کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 

اس موقع پر رانا محمود الحسن اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *