[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والی اعلامیے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ امور اور پاک چین تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ون چائنہ پالیسی، تبت، ہانگ کانگ ساؤتھ چائنہ سمندر کے معاملات پر چین کی حمایت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے کور ایشوز پر آپ کے ساتھ ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جموں کشمیر اور پاکستانی مسائل پر چین کے اصولی مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی، سلامتی اور یکجہتی کے لیے تعاون جاری رکھے گا، ہر دور میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین نے علاقائی امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *