[ad_1]

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں بچ جانے والا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ خوف زدہ نہ ہوں، بارودی مواد ناکارہ بنایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی تھانے میں 50 سے 60 کلو گرام بارودی مواد پڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق دستی بم اور مارٹر گولے بھی سی ٹی ڈی تھانے میں پڑے تھے۔

دوسری جانب آئی جی پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا، سی ٹی ڈی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے سوات کبل دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس ڈی آئی جی اور ڈی پی او سے میٹنگ کریں گے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ دھماکے کی جگہ پر ملبے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک 51 زخمی اور 17 میتیں اسپتال منتقل کی گئیں، تمام میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، چترال، مردان اور ضلع سوات کے شہداء شامل ہیں، ریسکیو کے 100 سے زائد اہلکار ہیوی مشینری سے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر سوات ملک شیردل خان نے کہا ہے کہ تمام ملبہ کلیئر ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *