[ad_1]

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا/فائل فوٹو
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا/فائل فوٹو

سندھ کے ضلع شکار پور کی اسپیشل کورٹ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔

اسپیشل کورٹ شکار پور کے جج نے علی امین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور پیٹرول بم کیس میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

عدالت نے سندھ پولیس کے حوالے کرنے کے لیے علی امین گنڈا پور کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔

ضلع شکار پور سندھ میں علی امین گنڈا پور کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *