[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سابق وزیرِ اعظم، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ملاقات کی ہے

شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں میاں نواز شریف کی صاحبزادی، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میاں محمد نواز شریف نے مریم نواز، محمد جنید صفدر، حسن نواز، حسین نواز، زید حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *