[ad_1]
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے محمد جنید صفدر نے مدینہ منورہ سے تصویریں شیئر کی ہیں۔
شاہی دعوت پر شاہی پروٹوکول میں سعودی عرب میں موجود شریف خاندان آج کل عبادتوں میں مشغول ہے۔
محمد جنید صفدر نے مدینہ منورہ سے دو تصویریں شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں میاں محمد نواز شریف، جنید صفدر، حسین نواز کے بیٹے زید حسین اور اسحاق ڈار کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں مریم نواز روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دے رہی ہیں۔
دوسری جانب نواز شریف کے پوتے زید حسین نے بھی مسجدِ نبویﷺ میں افطاری کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میاں محمد نواز شریف نے مریم نواز، محمد جنید صفدر، حسن نواز، حسین نواز، زید حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔
[ad_2]