[ad_1]
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی یقین دہانیوں کے باوجود عمران خان عید پر گرفتاری سے خوف زدہ ہیں۔
عمران خان نے 2 روز پہلے لاہور ہائیکورٹ میں گرفتاری سے بچنے کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا، پھر عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو عید کی چھٹیوں میں تنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
آج عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پھر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی کہ عید کی چھٹیوں میں زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے، اسے روکا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگا دیا اور بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کردی۔
عدالت نے کہا کہ خدشات کی بنیاد پر کیا ہو سکتا ہے، آپ کو یہ درخواست دائر ہی نہیں کرنا چاہیے تھی۔
[ad_2]