مسجد قاسم علی خان کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی عید الفطر ہفتے کو منانے کا اعلان کردیا۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطر منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال المکرم 1444ھ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔