متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کو اپنی ریڈ لائن قرار دے دیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد مرکز پر وا ، جس میں مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کئی علاقوں میں مردم شماری کا عملہ اب تک پہنچ ہی نہیں سکا جبکہ متعدد علاقوں میں ایک عمارت کے رہائشیوں کو ایک ہی گنا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران رابطہ کمیٹی نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ مردم شماری ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم اپنے تحفظات سے وفاقی حکومت اور چیف کمشنر سینسز کو آگاہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *