اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے مستعفی ہونے والے بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی—فائل فوٹو

اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق شہزاد عطاء الہٰی نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ شہزاد عطاء الہٰی کو 2 فروری کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کیا گیا تھا۔

بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی کو منصور عثمان اعوان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 100(1) اور رولز آف بزنس کے تحت انہیں اس عہدے پر مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ وفاقی وزیر کے درجے کا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *