نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے فریز لینڈ کمپینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہائین شوماخر اور کنزیومر ڈیری فریز لینڈ کمپینا کے صدر روئل فان نیربوس کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں چین کے سفیر تان جیان، سعودی عرب کے سفیر زیاد العطیہ، تھائی لینڈ کے سفیر چتری ارچجنانون، ترکیہ کے سفیر سیلچوک اونال اور برطانوی سفیر جونا روپر نے بھی شرکت کی۔

سفیر پاکستان نے فریز لینڈ کمپینا کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا اور اس خواہش کااظہار کیا کہ فریز لینڈ کمپینا مستقبل میں بھی ایسی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے گی۔

واضح رہے کہ ہائین شوماخر اب یونی لیورکے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ 

سلجوق مستنصر تارڑ نے یونی لیور کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور مستقبل میں ہین شوماخر کی سربراہی میں مزید مواقع کو فروغ دینے کی توقع کا بھی اظہار کیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *