فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے یوم پاکستان اپنے بجٹ کے مطابق کفایت شعاری سے منائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں یہ اعلان کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول نے ابھی ماریطانیہ کا دورہ مکمل کیا ہے، انہوں نےماریطانیہ میں او آئی سی وزرا خارجہ کے 49 ویں اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے او آئی سی میں جموں و کشمیر گروپ اجلاس میں شرکت کی، وزیر خارجہ نے او آئی سی وزارت خارجہ کی سربراہی طریقہ کار کے تحت ماریطانیہ کےسپرد کی۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر او آئی سی کےسائنس سے متعلق اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، پاکستان اورآسٹریلیا میں تعاون کےفروغ، دوروں کےتبادلے، انسداد دہشتگردی تعاون پر بات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جسٹس منیب اخترنےایس سی او رکن ممالک کےججز اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی ایس سی او میں توانائی پر اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق مشیر سیاحت عون چوہدری آج بھارت میں ایس سی او اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے، پاکستان ایس سی او کا متحرک رکن ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکریٹری خارجہ اسد مجید چین سےدوطرفہ مذاکرات کے لیے بیجنگ میں ہیں، نیوکلئیر معاملات کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین اچھے برے وقتوں کے دوست ہیں، وزیر خارجہ کے ایس سی او اجلاس میں شرکت سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ کے ایس سی او اجلاس میں شرکت سے متعلق جو بھی فیصلہ ہو گا اسکا اعلان ہوگا۔

دفترخارجہ کے مطابق امریکا میں جمہوریت کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت سے تمام امور طےہوں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *