[ad_1]

ایک وقت آئے گا جب زرمبادلہ کے ذخائر 100 بلین ہوں گے، آصف زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب زرمبادلہ کے ذخائر 100بلین پر ہوں گے۔

میلسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ آج پاکستان میں جو مسائل ہیں، وہ میں سمجھتا ہوں، جو باہر کی دنیا ہے اسے ہم پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ رہا ہے کہ آج کل مہنگائی ہے، دراصل مہنگائی تمہارے دور حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہم نے سابق حکومت اس لیےگرائی کہ وہ ملک سنبھال نہیں رہی تھی، ہم نے سیاسی فیصلہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، ایکسپورٹس بڑھانا پڑیں گی، پاکستان تب ترقی کرے گا جب ایکسپورٹ 80 بلین ہوں گی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نےجب حکومت چھوڑی تو اس وقت اتنی مہنگائی نہیں تھی، آج مہنگائی عمران خان کے دور کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پاکستان کو سنبھالنے کا ایجنڈا نہیں تھا، ہمیں اپنے ورکرز اور ان کو ہم پر اعتبار ہے۔

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ مہنگائی ہمارے گلے پڑے گی، جن محکموں میں ہمارے وزیر ہیں انہیں ٹھیک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزرا مسائل کو حل کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، مجھے اپنی عوام اور عوام کو ہم پر اعتماد ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *