[ad_1]
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے منظور کردہ سرچارج کا اطلاق کےالیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کے یونٹ پر 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔
نیپرا فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرچارج صارفین سے مارچ تاجون تک وصول کیا جائے گا، اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسےفی یونٹ ہوجائےگا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق اس وقت صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کر رہے ہیں، آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا۔
[ad_2]