فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یو ٹرن لینا عمران خان کی خصلت ہے، کسی معاملے پر عمران خان کو گرفتار کرنا وزیر داخلہ کا اختیار ہے، مردم شماری پر سندھ کو اعتراض ہے۔

وہاڑی میں پریس کانفرنس کرتے سابق صدر نے کہا کہ ضلع وہاڑی کا پہلا دورہ ہے، ذاتی تعلقات پہلے سے ہیں،  سیاسی تعلقات میں اضافہ کر رہے ہیں، ہمیں حالات کا پتا تھا کہ معیشت کیسی ہے، لیکن ملک کو بچانا تھا، عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا، اقتدار میں آکر ملک کو بچا لیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے، عمران خان غیر سیاسی شخص ہے، اس سے بات نہیں کر سکتے،  سیاست میں جفا کشی کرنا پڑتی ہے، عمران خان جفا کشی کا عادی نہیں۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتا ہے، سیاستدان نہ عدالتوں سےگھبراتا ہے نہ جیلوں سے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے مقبولیت کے بجائے مہنگائی کی وجہ سے جیتا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *