[ad_1]
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے محسنوں کے ساتھ سچے نہیں۔
کراچی سے جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جن کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آئے، اُن کی پیٹھ میں ہی چھرا گھونپا۔
انہوں نے کہا کہ آپ چور دروازے سے اقتدار میں آئے، آپ کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، آپ تو اپنے محسنوں کے ساتھ سچے نہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل پولیس والوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی، عمران خان نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کسی طریقے سے ان کو اقتدار میں لے کر آئیں، کوئی راستہ نہ نکالا گیا تو عمران خان سب کو بدنام کرتا رہے گا۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اتنی بڑی ہستی نہیں کہ کوئی مارنے کی کوشش کرے گا۔
[ad_2]