[ad_1]

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کچے کے علاقے میں ڈھولچیوں سمیت 14 مغویوں کی بازیابی کا مشن لے کر اوباڑو اور ڈہرکی کی پولیس کچے میں پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گھوٹکی میں کارروائی کرتے ہیں تو کچے کے ڈاکو کشمور فرار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کو ہر طرف سے گھیر کر ہی ان کے خلاف کامیابی ممکن ہے۔

ادھر کندھ کوٹ میں پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ڈاکوؤں کی جانب سے سستی گاڑیوں کا جھانسہ دے کر شہریوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

رحیم یار خان، چنیوٹ، اوکاڑہ، جہلم، جھنڈ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اضلاع سے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کئے گئے مغوی ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہیں۔

ڈاکو مغویوں کے اہلخانہ کو ویڈیو کالز کرتے ہیں اور تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *