[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *