[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملی ہے، فیصلوں کے نفاذ میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہو گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کے نفاذ سے متعلق اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ان فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی میں ہر اتحادی جماعت کے کابینہ رکن کی نمائندگی ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کا موقع کمیٹی میں ہر اتحادی پارٹی کے کابینہ رکن کو دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کا اجلاس ایک مہینے میں کم از کم 2 بار منعقد کیا جائے۔
[ad_2]