[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خان محمد مری کے مغوی بچوں کی باحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کے تمام حقائق اور محرکات جلد سامنے آجائیں گے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مغوی بچوں کے حوالے سے عوام اور حکومت میں گہری تشویش پائی جاتی تھی جس کا خاتمہ ممکن ہوا ۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس جانفشانی اور خلوص نیت سے بارکھان واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، حکومت اور حکومتی اداروں پر تحقیقات کے حوالے سے نہ تو دباؤ ہے اور نہ ہی کوئی دباؤ قبول کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ واقعہ کے تمام حقائق اور محرکات جلد سامنے آجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *