[ad_1]

شرجیل میمن
شرجیل میمن 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جیل بھرو تحریک کا شوق پورا کرلے، مہمان نوازی کے انتظامات مکمل کرلیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے شرجیل میمن نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان نے لاہور میں خود کی گرفتاری پیش کردی؟

انہوں نے کہا کہ ڈرپوک عمران خان عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رہا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انتشار خان اپنے معمولی سیاسی عزائم کے لیے ملک میں بےیقینی کی صورتحال رکھنا چاہتا ہے۔ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بلیک میلنگ کے حربے استعمال کر رہا ہے، ان کے لانگ مارچ، دھرنے اور تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کرلے۔ دادو، سکھر، جیکب آباد جیل میں ان کی مہمان نوازی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر جیل کم پڑ گئے تو رنی کوٹ میں پی ٹی آئی کے لیے خصوصی جیل قائم کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *