پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے، اس سلسلے میں انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے۔

عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر مختلف دستخط کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج دوپہر دو بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے رکھی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *