[ad_1]
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں پر پاکستانی تنظیموں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی تنظیمیں ترکیہ و شام میں مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں نے امدادی سرگرمیوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کی امداد کو منظم کرنے کے لیے این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجا جائے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی بہتر ترسیل این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجے جانے سے ہی ممکن ہے، ترکیہ اور شام میں ان کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجا جائے، یقینی بنایا جائے کہ امدادی کارروائیاں منظم اور امدادی سامان معیاری ہو۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بر وقت معلومات کے تبادلے سے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی منظم مدد ہو سکے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
[ad_2]