[ad_1]

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی—فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کی رینڈم اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے طلبہ کی اسکریننگ سے متعلق جامع پلاننگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، متعلقہ صوبائی اداروں اور اےاین ایف کے درمیان اشتراک مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے آئس کے نشے کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئس کی سپلائی چین اور آن لائن دستیابی روکنے کے لیے جامع انداز سے کام کیا جائے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات کی وبا سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، نئی نسل کو منشیات سے بچانا قومی اور سماجی ذمے داری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *