فوٹو ٹوئٹر شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ان کی رہائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سگار کا تحفہ دیا ہے۔

 زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ  رشید نے کہا کہ میری رہائی پر عمران خان نے مجھے سگار کا ڈبہ دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے شاید زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کو سگار کا ڈبہ دیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے یہ میری حکومت نہیں، مریم قوم کو بتائیں کہ یہ کس کی حکومت ہے، کون اسے لایا ہے؟

واضح رہے کہ شیخ رشید کو ضمانت منظور ہونے کے بعد 16 فروری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

شیخ رشید کو آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض انہیں  رہا کرنے کا حکم دیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *