[ad_1]

کراچی پولیس آفس کے 5 میں سے 3 فلور کلیئر کرالیے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس (کے پی او) کی 5 منزلہ عمارت کے 3 فلور کلیئر کرالیے گئے ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ 2 دہشت گرد مارے گئے، اب تک کی اطلاعات ہیں کہ 5 زخمی اسپتال منتقل کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کے پی او کے 3 فلور کلیئر کرلیے گئے ہیں، چوتھے فلور کو کلیئر کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوشش ہے کہ کم سے کم نقصان میں صورتحال پر قابو پائے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ترجیح صورتحال کو جلد از جلد کنٹرول میں لانا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں بیٹھ کر صورتحال مانیٹر کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس کی 5 منزلہ عمارت ہے، جس پر حملے کی اطلاع 7 بج کر 10 منٹ پر ملی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *