[ad_1]

غیر ضروری اپیل، سپریم کورٹ نے ایف آئی اے انسپکٹر پر جرمانہ عائد کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسپکٹر پر جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت عظمیٰ نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اسلام آباد کے سربراہ عرفان برکی پر 1 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا اور انہیں رقم ذاتی خرچ سے ایک ماہ میں رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے افسر کی طرف سے جمع کرائے گئے جرمانے کو مقدمے میں نامزد سی ڈی اے افسران کو دیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ جرمانہ جمع نہ کرایا گیا تو کورٹ مناسب حکم جاری کرے گی۔

سپریم کورٹ نے دوران سماعت سی ڈی اے افسران کے خلاف مقدمہ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل خارج کردی۔

اس حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *