[ad_1]

الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کا کیس: فواد چوہدری کو عدالت سے جانے کی اجازت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس کی سماعت کے دوران فواد چوہدری کو جانے کی اجازت دے دی۔

فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن سے متعلق نفرت پھیلانے کے کیس کی سماعت مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے کی۔

فواد چوہدری اپنے وکیل علی بخاری اور فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

فواد چوہدری نے عدالت میں جج سے کہا کہ حاضر ہیں جناب۔

عدالت نے وکلاء سے سوال کیا کہ مقدمے کا چالان جمع ہوا؟

وکیل نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے اب تک مقدمے کا چالان جمع نہیں کروایا جا سکا۔

جج نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کو بلا لیتے ہیں، 14 روز بعد بھی چالان جمع کیوں نہیں ہوا؟

وکیل علی بخاری نے استدعا کی کہ ہمیں 3 مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں تاکہ استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنی پڑے۔

جج نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر سے معلوم کر لیتے ہیں، پھر تاریخ دیں گے، فواد چوہدری چاہیں تو چلے جائیں، اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *