[ad_1]
شمالی وزیرستان میں اے ایس آئی کے گھر میں گھس کر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، ملزمان کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔
میران شاہ کے علاقے ڈانڈے سیدگی میں نامعلوم افراد نے خودکار ہتھیاروں سے اے ایس آئی کے گھر پر حملہ کیا۔
فائرنگ سے 8 افرادزخمی ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی امین اللّٰہ اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
واقعے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
علاقہ پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]