[ad_1]

کراچی: زہریلی گیس سے 18 افراد کی ہلاکت کی وجہ جاننے کیلئے میڈیکل بورڈ قائم

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی میں کیماڑی علی محمد گوٹھ مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے مقدمے میں پوسٹ مارٹم سے متعلق محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی رپورٹ جمع کروادی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں کیماڑی کے علی محمد گوٹھ مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے مقدمے میں ہلاک ہونے والے افراد کے پوسٹ مارٹم سے متعلق محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کیا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

 میڈیکل بورڈ کی سربراہی پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی کریں گے، بورڈ کے ممبران میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاؤ میڈیکل کالج اور اسسٹنٹ پروفیسر پیتھالوجی شامل ہوں گے۔

بورڈ میں پولیس سرجن جناح اسپتال اور لیڈی ایم ایل او سی ایچ او ویسٹ بھی شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ علی محمد گوٹھ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گا۔

 عدالت نے جاں بحق افراد کے مرنے کی وجوہات جاننے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *