[ad_1]

پیپلز پارٹی نے 90 دن میں پنجاب، کے پی میں الیکشن کی حمایت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن 90 دن میں کروانے کی حمایت کر دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90 روز میں ہونے چاہئیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم اتحادی جماعتوں سے کہیں گے کہ جو چیز آئین اور قانون میں ہے اس کے مطابق چلنا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ ملک میں بے نظیر کی شہادت جیسے حالات ہیں، وہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا لیکن اُس کے باوجود انتخابات ہوئے۔

 انہوں نے پی ٹی آئی سے بھی سوال کیا کہ جب ان کی پنجاب میں حکومت تھی تو انہوں نے بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں کروائے؟۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *