[ad_1]
راناثناء نے عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلےبھی ان کے ہتھکنڈے ناکام ہوئے، عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے۔
راناثناء نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ آپ نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے، عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے اس میں ناکام ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ راناثناء نے کہا ہے کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے دو دن بڑھائے ہیں، اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا۔
راناثناء نے کہا کہ یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔
[ad_2]