[ad_1]
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کو ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت جبکہ ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری کو ہو گی۔
[ad_2]