[ad_1]
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سہیل نے کہا کہ میری خواہش پر مجھے پارٹی میں ویلکم کیا گیا، سعید غنی و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل وقت دیکھا مگر ملک کی ترقی کے لیے کوشش کرتی رہی، پیپلز پارٹی پاکستان بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔
خواجہ سہیل کا کہنا ہے کہ متحدہ پینتیس سال میں کراچی کو ترقی نہیں دے سکی، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مینڈینٹ حاصل کیا ہے۔
اس موقع پر سعید غنی نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے خواجہ سہیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، ان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیں، وزیر خارجہ عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیضان راوت بھی پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پی پی پی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ووٹوں سے ملی ہے، جماعت اسلامی، پی پی اور پی ٹی آئی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔
[ad_2]