[ad_1]

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

کراچی میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے مقامی عدالت سے 8 فروری تک عبوری ضمانت کروا لی۔

ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی ملزمہ ڈاکٹر انعم کے پروٹیکٹیو بیل آرڈر کی کاپی ’جیو نیوز‘ نےحاصل کر لی۔

خاتون کی ضمانت 4 فروری کو 1 لاکھ روپے مچلکے میں منظور کی گئی جبکہ عدالت نے ڈاکٹر انعم کو پولیس کے سامنے تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

عدالت نے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پولیس فائل کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ کی ضمانت میں توثیق پر دلائل دیے جائیں۔

پولیس حکام کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد ملزمہ کی گرفتاری روک دی گئی ہے۔

حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون نے تفتیشی پولیس کو ضمانت کی قانونی دستاویزات بھیج دی ہیں۔

خاتون کے خلاف سول لائن تھانے میں ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *