[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کی یو سی سینا دامن کے محلہ موہری میں آگ لگنے سے 9 مکانات جل گئے اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

علاقہ دشوار گزار اور سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ نہ پہنچ سکا۔ مقامی آبادی کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو لیا۔

محلہ موہری کے علاقہ مکینوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث ایک مکان میں لگی۔جس نے دیکھتے دیکھتے دیگر مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے سے 9 مکانات جل گئے اور 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دے دی گئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق جلنے والے مکانات دو ،دو ،تین ،تین منزلہ تھے جن میں رکھا ہوا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *