فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے بعد ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

ویڈیو بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ 73 سال کے شیخ رشید دل کے مریض ہیں اور کورونا سے بھی متاثر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو دوائیں، کھانا اور کپڑے وغیرہ نہیں دینے دیے جارہے۔

شیخ راشد شفیق نے کہا کہ کل جسمانی ریمانڈ کے بعد سے خاندان کو نہیں معلوم کہ شیخ رشید کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پر تھانہ مری میں ایک اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

شیخ راشد شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 تاریخ تک ہمیں ریلیف دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت نے آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے بیان پر درج تھانہ آبپارہ مقدمہ میں گرفتار شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *