—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہاں کم سے کم درجۂ حرارت 10سے 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیاگیاہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *