[ad_1]
کراچی میں پولیس نے کورنگی، ابراہیم حیدری اور شاہ لطیف میں مقابلے کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے بعد ایک ڈاکو نور محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے پستول اور موٹرسائیکل ملی ہے۔
علاوہ ازیں ابراہیم حیدری میں مقابلے کے بعد پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان پرویز اور عقیل کے قبضے سے 2 پستول، لوڈ میگزین اور موٹرسائیکل ملی۔
ادھر شاہ لطیف، گرین سٹی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے بھاگ رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، ملزمان اورنگی، کورنگی اور ملیر میں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ ٹی سی ایف اسکول کے قریب مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم اسحاق کے قبضے سے پستول ملی ہے۔
[ad_2]