[ad_1]

لاہور، 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2 لڑکے جاں بحق

واپڈا ٹاؤن لاہور میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث 2 نوعمر لڑکے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثہ امیر چوک واپڈا ٹاؤن میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، دونوں موٹر سائیکلیں اتنے زور سے ٹکرائیں کہ دونوں نو عمر لڑکے ہلاک ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15 سالہ علی اور 14سالہ فہد کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *