[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز اور کالجز موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند ہوگئے ہیں، یہ اسکولز اور کالجز اب آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے،صوبے کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ اور بلوچستان کے 18 اضلاع کے سرد علاقوں کے اسکولز اور کالجز موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے سلسلے میں آج 16 دسمبر سے بند ہوگئے ہیں۔

سرد علاقوں کے یہ اسکولز اور کالجز دوبارہ تدریسی سرگرمیوں کیلئے اب آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے۔

اس کے علاوہ صوبے کے 17 اضلاع کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ مختصر تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *